پاکستان

ایشیائی ترقیاتی بینک نےپاکستان پر ڈالرزکی طوفانی برسات کس مقصد کےلئےکی؟وجوہات سامنے آگئیں

رقم پاکستان میں پاورڈسٹری بیوشن کو جدید بنانےپرخرچ کی جائےگی۔ بجلی تقسیم کا نظام جدید اورقابل اعتماد ترسیل بہتربنانےمیں مدد ملےگی

اسلام آباد(کھوج نیوز)ایشیائی ترقیاتی بینک نےپاکستان پرڈالرزکی طوفانی برسات کس مقصد کےلئےکی؟وجوہات سامنے آگئیں۔رپورٹ کےمطابق ایشیائی ترقیاتی بینک نےپاکستان کیلئے 20 کروڑڈالرزقرض کی منظوری دے دی۔اے ڈی بی اعلامیے کےمطابق پاکستان کیلئے 20 کروڑڈالرزقرض کی منظوری دیدی گئی ہے، رقم پاکستان میں پاورڈسٹری بیوشن کو جدید بنانےپرخرچ کی جائےگی۔ بجلی تقسیم کا نظام جدید اورقابل اعتماد ترسیل بہتربنانےمیں مدد ملےگی۔اعلامیے کے مطابق منصوبے کےتحت 3 لاکھ سےزائد ایڈوانسڈ میٹرنگ انفراسٹرکچرلگائیں گے،ڈیٹا منیجمنٹ اورکمیونیکیشن سسٹمز کی تنصیب بھی منصوبےکا حصہ ہے۔منصوبے کےتحت ساڑھے 15 ہزارسےزائد آن لائن ٹرانسفارمرز پرمانیٹرنگ سسٹمز لگیں گے،سسٹم لاہور،ملتان اورسکھرالیکٹرک سپلائی کمپنیزمیں نصب کیےجائیں گے۔

اعلامیہ کے مطابق سیپکو کے 4گرڈ اسٹیشنز کا وولٹیج 66 کے وی سے 132 کے وی کیا جائے گا، ترسیلی نظام میں نقصانات کم اور بجلی کی طلب پورا کرنے میں مدد ملے گی۔لیسکو میں کم از کم 25 گرڈ اسٹیشن تعمیر اور جدید بنائے جائیں گے، ان گرڈ اسٹیشنز میں اہم اور جدید آلات بھی فراہم کیے جائیں گے، زیادہ نقصانات والے 11 کے وی فیڈر کو جدید کیبلز سے تبدیل کیا جائے گا، اس کے علاوہ نقصانات والے فیڈر لائن کی ترتیب بھی بہتر کی جائے گی۔ اقدامات بجلی کے شعبے کے مالی نقصانات کم کرنے میں بھی معاون ہوں گے۔

ترسیلی نظام مضبوط بنانے کا مقصد بجلی کی بڑھتی طلب پوری کرنا ہے، ترسیلی نظام کو اپ گریڈ اور جدید بنانا بھی منصوبے کا اہم مقصد ہے، ابتدائی مرحلے میں یہ منصوبہ 3 اہم ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کی مدد کرے گا، منصوبہ پاور سیکٹر کے مسائل حل کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے، توانائی کا نقصان کم اور ریونیو کو محفوظ کرنے میں مدد ملے گی، ییوگینی ژوکوف

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button