پاکستان

پی ٹی آئی کےاحتجاجی مظاہروں میں شرکت،افغان حکومت نےٹی ٹی پی کےدہشتگردوں کی دوڑیں لگوادیں

پاکستان کےسیکیورٹی فورسز اداروں کی جانب سےملک میں دہشت گردی میں ملوث ٹی ٹی پی کے خوارج کے خلاف کامیاب آپریشن نے پرتشدد کاروائیوں اور دہشتگرد حملوں میں کے مرتکب شرپسند عناصر کی بنیادیں ہلاکر رکھ دی ہیں

اسلام آباد(کھوج نیوز)پی ٹی آئی کے احتجاجی مظاہروں میں شرکت ،افغان حکومت نےتحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی )کے دہشتگردوں کی دوڑیں لگوادیں ،تفصیلات کے مطابق پاکستان کے سیکیورٹی فورسز اداروں کی جانب سے ملک میں دہشت گردی میں ملوث ٹی ٹی پی کے خوارج کے خلاف کامیاب آپریشن نے پرتشدد کاروائیوں اور دہشتگرد حملوں میں کے مرتکب شرپسند عناصر کی بنیادیں ہلاکر رکھ دی ہیں ۔پاکستان کی عسکری قیادت نے گزشتہ دیڑھ مماہ کے دوران دہشتگرد وں کے خلاف نتیجہ خیز آپریشنز کئے ہیں اور اب پاکستان میں غیر قانونی طور رہنے والے پناہ گزینوں پر بھی زمین تنگ کرنے کے لئے کڑے اقدامات کئے جارہے ہیں جس کے بعد اگان حکومت نے پاکستانی حکام کو یقین دہانی کروائی ہے کہ وہ تحریک طالبان (ٹی ٹی پی) کے انتہا پسند وں کے خلاف خود بھی ایسے اقدامات کریں گے جن کی وجہ سے پاکستان میں دہشتگردی کے واقعات رونما ہوتے ہیں۔

افغان حکومت نے پاکستان کو یہ یقین بھی دلایا ہے کہ وہ تحریک طالبان (ٹی ٹی پی) کے ایسے لوگوں کو افغانستان کے شہر غزنی تک محدود رہنے کا پابند بنائیں گے تاکہ ان کی پاکستانی علاقوں تک رسائی ختم ہو سکے ۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ افغان حکومت نے ٹی ٹی پی کے ان عناصر کے خلاف بھی سخت کاروائیاں کریں گے جو عمران خان کی جماعت پی ٹی آئی کے احتجاجی مظاروں میں شریک ہوکر شرانگیزیاں کرتے ہیں ۔ٹی ٹی پی کے خلاف افغان حکومت کے اس اعلان کے بعد اس امر کا امکان بھی ظاہر کیا جاہا ہے کہ اب خیبرپختوخوا میں برسراقتدار جماعت پی ٹی آئی کی کمر ٹوٹ جائے گی جو آئے روز ریاست کے خلاف برسرپیکار نظر آتی ہے ۔یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے احتجاجی مظاہروں میں ٹی ٹی پی کے مسلح دہشت گرد بھی بڑی تعداد میں شرکت کرتے ہیں ۔جن کی انتہا پسند کاروائیوں کے نتیجے میں پاکستان کے سیکیورٹی اہلکار اور معصوم شہری شہید ہوجاتے ہیں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button