پاکستان
حکومت مردہ باد تحریک،پی ٹی آئی کے بعد اب مولانا فضل الرحمان نے بھی چڑھائی کردی
جمعیت علمائے اسلام (ف) کےسربراہ مولانا فضل الرحمان نےبھی حکومت کو دینی مدارس کی رجسٹریشن کے بل کی منظوری کےلیے 17 دسمبرتک کی مہلت دی ہوئی ہے

اسلام آباد(کھوج نیوز) جمعیت علمائے اسلام (ف) کےسربراہ مولانا فضل الرحمان نےبھی حکومت کو دینی مدارس کی رجسٹریشن کے بل کی منظوری کےلیے 17 دسمبرتک کی مہلت دی ہوئی ہے۔رپورٹ کے مطابق حکومت کے خلاف پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج تو شروع دن سے جاری ہیں اب اپوزیشن کی دوسری بڑی جماعت جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے بھی حکومت کو دینی مدارس کی رجسٹریشن کے بل کی منظوری کے لیے 17 دسمبر تک کی مہلت دی ہوئی ہے اگر بل منظور نا ہوا تو حکومت مردہ باد تحریک شروع کر دی جائے گی حکمران اتحاد کی دوسری بڑی جماعت ppp کے تحفظات دور نہ ہونے سے متعلق خبریں بھی سامنے آرہی ہیں ppp کے سینئر رہنما نے کہا ہے خدا نہ کرے وہ وقت آئے جب ہمیں ڈیڈ لائن دینا پڑ جائے۔