پاکستان

پی ٹی آئی مطالبات سے دستبردار،حکومت کے ساتھ مذاکرات کے لئے رابطہ

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے مذاکرات کیلئے رابطہ کیا ہے، مفاہمت کی فضاء پیداکرنے کیلئے پی ٹی آئی کی مذاکراتی پیشکش قبول کی ہے

اسلام آباد(کھوج نیوز)پی ٹی آئی مطالبات سے دستبردار،حکومت کے ساتھ مذاکرات کے لئے رابطہ کرلیا۔رپورٹ کے مطابق حکومت کے ساتھ مذاکرات کے لیے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے رابطہ کیا ہے، پی ٹی آئی مذاکرات کیلئے اپنے پیشگی مطالبات سے پیچھے ہٹ گئی۔ حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے مذاکرات کیلئے رابطہ کیا ہے، مفاہمت کی فضاء پیداکرنے کیلئے پی ٹی آئی کی مذاکراتی پیشکش قبول کی ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ہماری طرف سے ہمیشہ سے سیاسی مذاکرات سے مسائل کے حل کی بات کی گئی ہے، سیاست میں مذاکرات ہی آگے بڑھنے کا راستہ ہوتا ہے، انتشار نہیں۔ حکومتی ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی پانچ رکنی مذاکراتی کمیٹی بانی جماعت کی طرف سے تشکیل دی گئی۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی 9 مئی اور 26 نومبر پر جوڈیشل کمیشن چاہتی ہے، پی ٹی آئی مذاکرات کیلئے اپنے پیشگی مطالبات سے پیچھے ہٹ گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button