پاکستان
پی ٹی آئی کی 14 دسمبرکی کال،”فیض حمید بچاؤ "کے لئےہوگی،تہلکہ خیزدعویٰ کردیا گیا
پاکستان مسلم لیگ (ن) کےسینیٹرطلال چوہدری نےکہا ہےکہ پی ٹی آئی کی پہلے 26 نومبر، اب 14 دسمبرکی کال، یہ سب فیض بچاؤ پروگرام ہے۔

اسلام آباد(کھوج نیوز)پی ٹی آئی کی 14 دسمبرکی کال،”فیض حمید بچاؤ "کے لئےہوگی،تہلکہ خیزدعویٰ کردیا گیا ۔رپورٹ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کےسینیٹرطلال چوہدری نےکہا ہےکہ پی ٹی آئی کی پہلے 26 نومبر، اب 14 دسمبرکی کال، یہ سب فیض بچاؤ پروگرام ہے۔ پارلیمنٹ ہاؤس کےباہرگفتگوکرتے ہوئے طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی اورفیض حمیدہرچیزمیں پارٹ اینڈ پارسل تھے۔
ن لیگی رہنما نےکہا کہ بشریٰ بی بی فیض حمید کی ہاتھ کی چھڑی اورجیب کی گھڑی تھی۔ جنہیں وہ استعمال کرتے تھے۔ بشریٰ بی بی جو جادو دکھایا کرتی تھی اس کےپیچھےجادو فیض حمید کا ہوتا تھا۔ طلال چوہدری کاکہنا تھاکہ پاکستان کےبچےبچےکو پتہ ہےکہ بانی پی ٹی آئی اورفیض حمید کا گٹھ جوڑ تھا۔



