پاکستان

حکومت سے مذاکرات کا معاملہ، شیر افضل مروت نے بیرسٹر گوہر کو جھوٹا قرار دیدیا

بانی پی ٹی آئی نے ابھی مذاکرات کا نہیں کہا ابھی تو صرف مذاکراتی کمیٹی بنائی گئی ہے' مذاکرات کا شوشا چھوڑنے سے پی ٹی آئی کارکنوں میں مایوسی پیدا ہوئی: شیر افضل مروت

اسلام آباد(کھوج نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی رہائی کے متعلق حکومت سے مذاکرات کا معاملہ، شیر افضل مروت نے بیرسٹر گوہر کو جھوٹا کیوں قرار دیا ؟ سچائی سامنے آگئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء و قومی اسمبلی کے ممبر شیر افضل مروت نے حکومت سے مذاکرات کے حوالے سے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے ابھی مذاکرات کا نہیں کہا ابھی تو صرف مذاکراتی کمیٹی بنائی گئی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ اس وقت پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کے گھروں میں ماتم ہے اور ایسی صورتحال میں مذاکرات کا شوشا چھوڑنا مناسب نہیں ایسے وقت میں مذاکرات کی باتیں کرنے سے کارکنوں میں مایوسی پیدا ہوئی ہے۔

شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ 15 دسمبر سے پہلے پہلے بات ہو جائے تو ملک کے لیے اچھا ہے کیونکہ ملک میں سیاسی عدم استحکام پایا جاتا ہے۔15 دسمبر تک مذاکرات کی ڈیڈ لائن سے متعلق سوال پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما کا کہنا تھا 15 دسمبر کو بانی پی ٹی آئی عمران خان نے ترسیلات زر سے متعلق کال دی ہوئی ہے، حالات جوں کے توں رہے تو سول نافرنی سے متعلق عمران خان کے احکامات پر عمل درآمد ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button