پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں اختلافات، زرداری اور نوازشریف میں گفتگو نتیجہ خیز نہ رہی
پیپلز پارٹی کو پنجاب میں وزارتیں دی جائیں: آصف زرداری، پنجاب کی بجائے وفاق میں وزارتیں لے لیں، مریم نواز میرٹ پر کام کر رہی ہیں: نوازشریف

اسلام آباد(کھوج نیوز) پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن میں اختلافات کو ختم کرنے کے لئے صدر مملکت آصف علی زرداری اور سابق وزیراعظم میاں نوازشریف میں ہونیوالی گفتگو نتیجہ خیز ثابت نہ ہوسکی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کا مؤقف ہے کہ مسلم لیگ ن نے وعدہ کیا تھا کہ اقتدار سنبھالنے کے بعد ہمیں پنجاب میں وزارتیں دی جائیں گی لیکن تاحال ابھی تک پیپلز پارٹی کو پنجاب میں کوئی وزارت نہیں ملی۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری نے نوازشریف سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے وعدہ کیا تھا کہ پنجاب میں وزارتیں دی جائیں گی اس لیے ہماری جماعت پیپلز پارٹی کو پنجاب میں اب وزارتیں دی جائیں جس پر سابق وزیراعظم میاں نوازشریف نے مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ آپ وفاق میں وزارتیں لے لو آپ کی جماعت کو پنجاب میں وزارتیں نہیں ملیں گی کیونکہ وہاں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف میرٹ پر کام کر رہی ہیں اور وہ اچھا کام کر رہی ہیں جس کی بناء پر وہ کسی کی سن رہی ہیں ۔