پاکستان
قومی اسمبلی اجلاس، رانا تنویر اور اسد قیصر میں شدید جھڑپ، ایوان مچھلی منڈی میں تبدیل
پاکستان تحریک انصاف نے تو ہٹلر اور مسولینی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا: رانا تنویر، ہمیں بات کرنے والے پہلے خود کی کارکردگی دیکھیں: اسد قیصر کا جوابی وار

اسلام آباد(کھوج نیوز) قومی اسمبلی کے ہونے والے آج کے اجلاس میں وفاقی وزیر رانا تنویر اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اسد قیصر کے درمیان شدید جھڑپ ہوئی جس کے بعد ایوان مچھلی منڈی میں تبدیل ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس کے دوران اسد قیصر سے جھڑپ میں رانا تنویر نے تحریک انصاف کو فاشسٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے تو ہٹلر اور مسولینی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا، انہوں نے سرکاری وسائل کے ذریعے وفاق پر چڑھائی کی، ان کو غلط اطلاع دی جاتی ہے کہ پنجاب حکومت چھاپے مار رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 4 سال تباہی کرنے پر آپ کو شرم آنی چاہیے، پنجاب حکومت چاہے تو 10 لاکھ لوگ لاسکتی ہے، آپ پنجاب سے 5 بندے بھی نہیں نکال سکے۔