پاکستان
شاہ محمود قریشی کی عمران خان سے جیل میں ملاقات، شکایات کے انبار لگا دیئے
آپ نے کون سے جوکر ''Joker'' مقرر کیے ہوئے جو نا ہم سے ملنے آتے ہیں اور نا ہی ہم سے کوئی مشورہ لیتے ہیں' ہم ان کی خاطر جیل میں سزائیں کاٹ رہے ہیں اور یہ باہر عیاشیوں میں مصروف ہیں

راولپنڈی (کھوج نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء شاہ محمود قریشی نے سابق وزیراعظم عمران خان سے جیل میں ملاقات کی اور جیل سے باہر پارٹی رہنمائوں کیخلاف شکایات کے انبار لگا دیئے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء شاہ محمود قریشی نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان سے جیل میں ملاقات کے دوران گلے شکوے کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے کون سے جوکر ”Joker” مقرر کیے ہوئے ہیں جو نا تو ہم سے ملنے آتے ہیں اور نا ہی ہم سے کوئی مشورہ کرتے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ علی امین گنڈا پور اور بیرسٹر گوہر جیسے بندباہر بیٹھ کر صرف اور صرف باتیں کر رہے ہیں جبکہ ہماری رہائی کے لئے کوئی عملی اقدامات نہیں کر رہے ہیں۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہم ان کی خاطر جیل میں سزائیں کاٹ رہے ہیں اور یہ باہر بیٹھے عیاشیوں میں مصروف ہیں ۔



