جنرل (ر) فیض حمید کی بلاول بھٹو سے ملاقات، کیا آفرز ہوئیں، کونسے راز ہیں جو ابھی تک سامنے نہیں آئے؟
جنرل (ر) فیض حمید کی خواہش تھی کہ بلاول بھٹو کو ساتھ ملا لیں، زرداری کو باہر بھیجنا چاہتے تھے، چیئرمین پیپلز پارٹی کے پاس بہت سے راز ہیں جو ابھی تک باہر نہیں آئے: حامد میر

لاہور(کھوج نیوز) جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کی بلاول بھٹو سے ملاقات، کیا آفرز ہوئیں اور کونسے راز ہیں جو ابھی تک سامنے نہیں آئے؟ حامد کے تہلکہ خیز انکشاف نے تھرتھرلی مچا کر رکھ دی ۔
تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی و تجزیہ کار حامد میر نے انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2017ء میں جنرل (ر) فیض حمید نے تمام سیاسی پارٹیوں کے رہنمائوں سے ملاقات کے دوران پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو سے بھی بہت ملاقاتیں کی تھی ان کی خواہش تھی کہ بلاول بھٹو کو اپنے ساتھ ملا لیں اور ان کو ان کے والد آصف علی زرداری کے خلاف استعمال کیا جائے لیکن چیئرمین پیپلز پارٹی نے بہت ہی عقلمندی اور سمجھداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے جنرل (ر) فیض حمید کی کسی بھی باتوں میں نہیں آئے اور ان سے ٹال مٹول سے کام لیتے رہے ۔ حامد میر کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت جنرل (ر) فیض حمید کی پوری کوشش تھی کہ صدر مملکت آصف علی زرداری بھی کسی طرح باہر چلے جائیں کیونکہ نوازشریف بھی لندن میں تھے اور اگر آصف زرداری باہر چلے جاتے تو ان کو کھیلنے کیلئے میدان کلیئر ہو جانا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو اور جنرل (ر) فیض حمید کی ملاقات میں چیئرمین پیپلز پارٹی کو بے پناہ آفرز کی گئی تھیں اور بلاول بھٹو کے پاس جنرل (ر) فیض حمید کے ایسے ایسے راز ہیں جو اگر باہر آ جائیں تو ملک بھر میں تھرتھرلی مچ جائے گی لیکن بلاول بھٹو نے آج تک ان کے رازوں کو فاش نہیں کیا۔