پاکستان

مذاکرات کا معاملہ، عمران خان کا ایک بار پھر اپنے مؤقف سے یوٹرن

مذاکرات کیلئے حکومتی کمیٹی میں محسن نقوی سے انکار کرنے والے مؤقف پر یوٹرن لیتے ہوئے عمران خان نے اب مذاکرات صرف اور صرف محسن نقوی سے کرنے کا حکم دیدیا

راولپنڈی (کھوج نیوز) مذاکرات کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے کیا ایک بار پھر اپنے مؤقف سے بڑا یوٹرن لے لیا ہے’ صارفین سر پکڑ کر بیٹھ گئے ہیں۔

کھوج نیوز ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کا مذاکرات کے حوالے سے سب سے پہلے مؤقف تھا کہ وہ مذاکرات صرف اور صرف اسٹیبلشمنٹ سے کریں گے جبکہ اس کے بعد انہوں نے اپنے مؤقف کو تبدیل کرتے ہوئے کہا کہ ہم حکومت سے مذاکرات کرنے کے لئے تیار ہیں جس کے لئے سابق وزیراعظم نے مذاکراتی ٹیم بھی تشکیل دے دی تھی جبکہ عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت کے ساتھ ہونے والے مذاکرات میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی شامل نہیں ہوں گے ۔ واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے اپنے مؤقف سے یوٹرن لیتے ہوئے اب ہدایات کی ہیں کہ پاکستان تحریک انصاف اور حکومت کے درمیان مذاکرات صرف محسن نقوی کے ساتھ ہوں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button