پاکستان

یونان کشتی حادثہ،ایف آئی اے کی بڑی کارروائی

وزیراعظم کی ہدایت پریونان کشتی حادثے میں ملوث انسانی سمگلر سمیت 2 ملزمان گرفتارکر لیا گیا

گجرانوالہ (کھوج نیوز )وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت پرڈی جی ایف آئی اے احمد اسحاق جہانگیر کی بڑی کارروائی،یونان کشتی حادثے میں ملوث انسانی سمگلروں سمیت دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ گرفتار ملزمان میں محمد اسلم اور سعید احمد شامل ہیں۔گرفتار ملزمان نے انکشاف کیا ہے کہ انھوں نے متاثرین کو یورپ بھجوانے کے نام پر لاکھوں روپے ہتھیائے ہیں۔ ملزمان نے انکشاف کیا ہے کہ انھوں نے گینگ کے دیگر ملزمان کی مدد سے متاثرین کو پہلے لیبیا بھجوایا،بعد ازاں ملزم نے متاثرین کو کشتی کے ذریعے لیبیا سے یونان بھجوانے کی کوشش کی لیکن کشتی حادثے میں متاثرہ شہری لاپتہ ہوگئے۔ملزم کو جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے گجرانوالہ سے گرفتار کیا گیا۔ایک اور کاروائی میں انسانی سمگلر کو گجرات سے گرفتار کیا گیا،ملزم جعلی سفری دستاویزات بنوانے میں ملوث ہے۔ملزم جعلی دستاویزات کی آڑ میں بھاری رقوم وصول کرتا رہا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button