پاکستان
حکومت نے پی ٹی آئی کا اہم مطالبہ مان لیا
حکومتی مذاکراتی ٹیم سے اگلی ملاقات آئندہ سال 2 جنوری کو ہوگی

اسلام آباد ( کھوج نیوز) میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ آج حکومت سے ہمارے پی ٹی آئی رہنماں کی ابتدائی ملاقات تھی، ہم نے حکومت سے بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کرانے اور ڈی چوک واقعے پر سینیئر ججز پر مشتمل تحقیقاتی کمیشن بنانے کا مطالبہ کیا، حکومت نے پی ٹی آئی رہنماں کی عمران خان سے ملاقات کرانے کا مطالبہ مان لیا ہے۔ حکومتی مذاکراتی ٹیم سے اگلی ملاقات آئندہ سال 2 جنوری کو ہوگی۔