پاکستان
نواز شریف نے فلیٹیزہوٹل میں لاتعداد کمرے کیو ں بک کروائے ؟ تفصیلات منظر عام پر آگئیں
نواز شریف نے فلیٹیزہوٹل میں غیر ملکی مہمانوں کے لیے لاتعداد کمربک کر وائے ہیں

لاہور (کھوج نیوز) نواز شریف کے پوتے زید حسین نواز کی شادی کی تیاریاں جاری ہیں،شادی میں شرکت کرنیوالے غیر ملکی مہمانوں کے قیام و طعام کیاانتظامات مکمل کر لئے گئے۔غیر ملکی مہمان امریکا، برطانیہ، یورپی ممالک سے شادی میں شرکت کے لیے لاہورپہنچیں گے۔ذرائع کے مطابق سعودیہ، قطر، یواے ای ، بھارت اورہمسایہ ممالک سے لاہورپہنچیں گے۔غیر ملکی مہمانوں کو فلیٹیز ہوٹل اور سٹیٹ گیسٹ ہاس میں ٹھہرایا جائے گا۔غیر ملکی مہمانوں کے لیے فلیٹیزہوٹل کے 25 سے 30 کمروں کی بکنگ کرالی گئی۔
زید حسین نواز کا نکاح 25 دسمبر کو ہوگا ، رسم حنا بھی اسی روز جاتی امرا میں ہوگی۔نکاح اور رسم حنا کی تقریب میں 500 مہمانوں کا انتظام کیاگیا۔جب کہ ولیمہ کی تقریب میں 700مہمانوں کے کھانے کا انتظام کیاگیاہے،زید حسین نواز 27 دسمبر کو دولہا بنیں گے۔