پاکستان

پیکا ایکٹ کی منظوری، ایک اور سینئر صحافی ہتھے چڑھ گیا، دبئی ایئر پورٹ سے گرفتار ہونیوالا صحافی غائب؟

آفتاب اقبال کو برطانیہ سے واپسی پر دبئی ایئرپورٹ سے گرفتار کیا گیا ، بیٹی عائشہ نور اقبال

دبئی ( کھوج نیوز )سینئر صحافی و شو میزبان آفتاب اقبال یو اے ای( متحدہ عرب امارات ) میں ایئرپورٹ حکام کی جانب سے حراست میں لیے جانے کے بعد سے لاپتا ہیں۔ آفتاب اقبال کی بیٹی عائشہ نور اقبال نے ان اطلاعات کی تصدیق کی ہے۔عائشہ نور اقبال کے مطابق انکے والد آفتاب اقبال کو برطانیہ سے واپسی پر دبئی ایئرپورٹ سے گرفتار کیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ وہ میری والدہ کے ساتھ برطانیہ سے واپس آرہے تھے کہ امیگریشن حکام انہیں اپنے ساتھ لے گئے، بعد میں انہوں نے کہا کہ میرے والد کو متحدہ عرب امارات کے حکام کی جانب سے کلین چٹ مل چکی ہے لیکن انہوں نے مزید تفصیلات نہیں بتائیں کہ وہ کہاں ہیں اور کیسے ہیں۔

آفتاب اقبال کے بھائی جنید اقبال نے بھی دعوی کیا تھا کہ دبئی ایئرپورٹ پر حراست میں لیے جانے کے بعد سے انکے بڑے بھائی لاپتا ہیں۔آفتاب اقبال کی گرفتاری کے بارے میں تاحال کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا ہے، تاہم رواں ماہ کے آغاز میں سابق آرمی چیف جنرل (ر)قمر جاوید باجوہ پر الزامات لگانے کے سبب ان کا نام خبروں میں گرم رہا۔

انہوں نے دعوی کیا تھا کہ انہوں نے 2022 میں اپنے ٹی وی شو میں اس وقت کے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل(ر) قمر جاوید باجوہ سے متعلق ایک پیروڈی گانا بنایا تھا، جس پر وہ ناراض ہوگئے تھے اور اس کے بعد ان کا شو آف ایئر کردیا گیا تھا۔آفتاب اقبال نے کہا تھا کہ اگر میں وہ پیروڈی گانا نہ بناتا تو میرا شو کبھی آف ایئر نہ ہوتا، یہ جمہوریت ہے یا فاشزم؟آفتاب اقبال کا شو آف ایئر کیے جانے کے بعد کئی صحافیوں، سیاست دانوں اور سماجی کارکنوں نے آزادی اظہار کے حق کا حوالہ دیتے ہوئے حکومت سے اس اقدام پر نظرثانی کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button