پاکستان

عمران خان کو رہائی کس ملک کے کہنے پر ملے گی؟ نجم سیٹھی نے بڑا انکشاف کر ڈالا

عمران خان کی رہائی امریکی دبائو سے نہیں بلکہ سعودی عرب سے سفارش آنے کے بعد ملے گی: سینئر صحافی و تجزیہ کار نجم سیٹھی نے انکشاف نے تھرتھرلی مچا دی

لاہور(کھوج نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کو امریکی دبائو کی بجائے کونسے ملک کے کہنے پر رہائی مل سکتی ہے؟ سینئر صحافی نجم سیٹھی نے بڑا مطالبہ کر کے کھلبلی مچا دی۔

تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی و کالم نگار نجم سیٹھی نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی رہائی کے سلسلے میں چاہیے امریکہ جتنا مرضی دبائو ڈال لے لیکن ان کی رہائی کبھی بھی ممکن نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم کی رہائی کے لئے صرف اور صرف ایک ملک کی رضا مندی کی ضرورت ہے اور وہ ملک سعودی عرب ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر سعودی عرب جب تک پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی رہائی کا نہیں کہے گا تب تک ان کو رہائی نصیب نہیں ہوگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button