پاکستان
پی ٹی آئی اور حکومتی مذاکراتی ٹیموں کے درمیان ہونے والی پہلی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
ابھی تک باضابطہ طور پر مذاکرات شروع ہی نہیں ہوئے یہ تو ایک عارضی میٹنگ تھی: اسد قیصر، اگلی میٹنگ سے قبل مذاکراتی کمیٹی کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت مل گئی

اسلام آباد(کھوج نیوز) پاکستان تحریک انصاف اور حکومت کی طرف سے بنائی جانے والی مذاکراتی ٹیموں کے درمیان ہونے والی پہلی ملاقات کی اندرونی کہانی کھل کر سامنے آگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف اور حکومت کی طرف سے بنائی جانے والی مذاکراتی ٹیموں کے درمیان ہونے والی پہلی ملاقات کے بعد سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا تھا کہ ابھی تک باضابطہ طور پر مذاکرات شروع ہی نہیں ہوئے یہ تو ایک عارضی میٹنگ تھی ابھی تک اصل مذاکرات شروع ہونے ہیں جس میں ہم اپنے مطالبات منوانے کے لئے حکومتی کمیٹی پر زور ڈالیں گے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ اس دونوں مذاکراتی کمیٹیوں کی ملاقات میں پاکستان تحریک انصاف کو پہلی کامیابی بھی ملی ہے کیونکہ اس میٹنگ میں ان کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت مل گئی ہے یہ ایک بڑا بریک تھرو ہے۔