پاکستان

ایک طرف مذاکرات ،دوسری طرف حکومت سے شکایت

حکومت اپنے اختیارات کا غلط استعمال کررہی ہے، جو تاریخ کا حصہ بنتا جارہا ہے، اسد قیصر

پشاور ( کھوج نیوز )پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کہنا تھا کہ حکومت اپنے اختیارات کا غلط استعمال کررہی ہے، جو تاریخ کا حصہ بنتا جارہا ہے۔اسد قیصر کا کہنا تھا کہ ملکی معاشی اور سیاسی صورتحال کی وجہ سے حکومت کو مذاکرات کا راستہ دیا ہے۔ عمران خان مقبول لیڈر ہیں، عوامی سروے کرالیں 99 فیصد کہیں گے کہ ان کیخلاف مقدمات انتقامی کارروائیاں ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ یورپی یونین اور برطانیہ سمیت دنیا بھر میں ملٹری کورٹ کے ٹرائل پر تحفظات کا اظہارکیاجارہا ہے، سویلینز کے ملٹری کورٹ میں ٹرائل پرہمیں بھی تحفظات ہیں۔فوجی عدالتوں کے ٹرائل اور فیصلوں پر ہمیں مایوسی ہے، سپریم کورٹ کے فیصلے پر بھی مایوسی ہے، ایسے میں عوام کدھر جائے، آئین پرامن احتجاج کا حق دیتا ہے، قانون پاس کیاگیا کہ اسلام آباد میں جلسہ نہیں ہوگا، کیااسلام آباد پاکستان کا حصہ نہیں ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button