پاکستان
آرمی چیف کی کرسمس تقریبات میں شرکت، مسیحی برادری کو تہوار کی مبارکباد
آرمی چیف کی سینٹ جوزف کیتھولک کیتھیڈرل چرچ میں آمد مسیحی برادری کو کر سمس کی مبارکباد دی

راولپنڈی(کھوج نیوز )آئی ایس پی آر(پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ )کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے سینٹ جوزف کیتھولک کیتھیڈرل چرچ میں کرسمس تقریب میں شرکت کی اور مسیحی برادری سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ملک بھرمیں مسیحی برادری کو کرسمس کی دلی مبارکباد دی جبکہ مسیحی برادری نے چرچ آمد پر آرمی چیف کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔ اس مو قع پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ مسیحی برادری قوم کے لیے فخر اور طاقت کا باعث ہیں، کرسمس ہمدردی، سخاوت اور خیرسگالی کا اظہار ہے۔
آرمی چیف نے کہا کہ قائداعظم کے آزادی، مساوات، مذہبی رواداری کے نظریات چیلنجز سے نمٹنے کے لیے قوم کی رہنمائی کرتے ہیں، قائداعظم کے نظریات علاقائی سا لمیت کے تحفظ سے لے کر اندرونی استحکام کوفروغ دینے کے لیے حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔
