وزیر اعلی مریم نواز کا عوامی وسائل پر قبضہ مافیا کے خلاف اہم اقدام
محکمہ جنگلات نے علی پور تحصیل کے کوٹلی لال جنگل میں 35 ایکڑ اراضی واگزار کروا لی

لاہور (کھوج نیوز )وزیراعلی مریم نواز شریف کی تجاوزات کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عمل جاری وزیر اعلی پنجاب کی ہدایات پر اور سینئر وزیر پنجاب کی نگرانی میں تجاوزات کے خلاف سخت کارروائی کی گی۔محکمہ جنگلات نے علی پور تحصیل کے کوٹلی لال جنگل میں 35 ایکڑ اراضی واگزار کروا لی۔ کارروائی پنجاب جنگلات محکمہ، پولیس اور ضلعی انتظامیہ کی مشترکہ کوششوں سے عمل میں آئی۔
سینئر وزیر پنجاب وزیر مریم اورنگزیب نے کی جنگلات کی اراضی واگزار کروانے پر ٹیم کو مبارکباد دی ۔ان کا کہنا تھا کہ جنگلات کی حفاظت سے ماحولیاتی توازن برقرار رکھا جائے گا۔ مریم اورنگزیب نے کہا قبضہ مافیا کے خلاف سخت کارروائیاں جاری رہیں گی۔مریم اورنگزیب عوام کو سرکاری زمینوں پر تجاوزات کے خاتمے کے فوائد جلد نظر آئیں گے۔ یہ کارروائی قانون کی بالادستی کا واضح ثبوت ہے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ کسی بھی طاقتور فرد کو عوامی وسائل پر قبضہ کرنے نہیں دیا جائے گا۔



