پاکستان

مدارس بل کا معاملہ، مولانا فضل الرحمن کے آگے حکومت نے گھٹنے ٹیک دیئے

وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت ہونیوالے کابینہ اجلاس میں مدارس رجسٹریشن کے حوالے سے سوسائٹیز رجسٹریشن ترمیمی آرڈیننس کی منظوری دے دی گئی

اسلام آباد (کھوج نیوز) مدارس بل رجسٹریشن کے معاملے پر جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے آگے بالآخر حکومت نے گھٹنے ٹیک دیئے جو ایک بڑی خبر ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کے زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں مولانا فضل الرحمان کی مدارس رجسٹریشن بل کے مطالبات پر آرڈیننس جاری کرنے کی منظوری دی۔کابینہ نے انکم ٹیکس آرڈیننس کی منظوری بھی دے دی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آرڈیننس کے ذریعے بینکوں کے 70 ارب روپے کے اضافی منافع پر ٹیکس وصولی ہوگی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رواں سال قومی خزانے میں 70 ارب روپے وصول ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ اے ڈی آر کا مسئلہ حل ہوگیا ہے جس کے پیچھے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور گورنر اسٹیٹ بینک کی کوششیں کارفرما ہیں۔ اگر یہ کوششیں نہ ہوتیں تو قومی خزانے میں 70 ارب روپے وصول نہ ہوتے جو 3 سال میں 140 ارب روپے کے لگ بھگ ہو جائیں گے۔وزیراعظم شہباز شریف کا اپنے خطاب میں یہ بھی کہنا تھا کہ گزشتہ برسوں میں بینکوں نے بے پناہ منافع کمایا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button