پاکستان
موٹروے پر بس حادثہ،10 افراد ہلاک،حادثہ کیوں پیش آیا ؟تفصیلات منظر عام پر آگئیں
موٹروے ایم 14 پر فتح جنگ کے قریب مسافر بس کو پیش آنے والے حادثے کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک جبکہ 7 زخمی ہوگئے

فتح جنگ (کھوج نیوز)موٹروے ایم 14 پر فتح جنگ کے قریب مسافر بس کو پیش آنے والے حادثے کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک جبکہ 7 زخمی ہوگئے۔
ریسکیو 1122 کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والی مسافر بس بہاولپور سے اسلام آباد جا رہی تھی۔ ادارے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ممکنہ طور پر مسافر بس کو یہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ہے۔
نیشنل موٹروے اینڈ ہائی وے پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مسافر بس کو یہ حادثہ مبینہ طور پر ڈرائیور کی لاپرواہی اور غفلت کی وجہ سے پیش آیا ہے۔فتح جنگ کے قریب پیش آنے والے اس حادثے میں مسافر بس کے الٹ جانے کی وجہ سے 10 افراد ہلاک جبکہ7 کے زخمی ہوئے ہیں۔ریسکیو 1122 کے مطابق ہلاک ہونے والے افراد کی لاشیں اور زخمیوں ٹی ایچ کیو ہسپتال فتح جنگ منتقل کر دیا گیا ہے۔