پاکستان
آئی ایم ایف سے چھٹکارا، وزیر خزانہ نے قوم کو نوید سنادی
اُڑان پاکستان منصوبہ آئندہ دو سے تین سال میں پاکستان کو آئی ایم ایف سے نجات دلا دے گا،وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

اسلام آباد (کھوج نیوز)وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ اڑان پاکستان منصوبہ آئندہ دو سے 3 سال میں پاکستان کو عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے نجات دلا دے گا۔اڑان پاکستان پروگرام کے آغاز پر جاری کیے گئے پیغام میں وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ معیشت مستحکم ہوچکی ہے اور اب نجی شعبے کو معاملات چلانا ہوں گے۔
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ پروگرام کے تحت ہماری گروتھ ریٹ برآمدات پر مبنی ہوگی، نجی شعبے کو بھی فرنٹ سے لیڈ کرنا ہوگا۔ ترقی کے لیے اڑان پاکستان ہوم گرون نیشنل اکنامک پلان ناگزیر ہے۔ انہوں نے باور کرایا ملک میں میکرو اکنامک اسٹیبلیٹی آچکی ہے, جسے پائیدار ترقی کی جانب لے کر جانا ہوگا۔