پاکستان
خیبرپختونخوا کے گوداموں میں پڑی کتنے ارب مالیت کی گندم خراب اور ناقابل استعمال قرار دی گئی؟
خیبرپختونخوا کے گوداموں میں پڑی 10ارب روپے مالیت کی گندم خراب اور انسانوں کے لئے ناقابل استعمال قرار دے دی گئی : لیبارٹری کی رپورٹ میں انکشاف

لاہور (کھوج نیوز) خیبرپختونخوا کے گوداموں میں پڑی کتنے ارب روپے مالیت کی گندم خراب اور انسانوں کیلئے ناقابل استعمال قرار دی گئی؟ چونکا دینے والی رپورٹ نے سب کو چونکا دیا۔
تفصیلات کے مطابق سائنیفک انڈسٹریز ریسرچ لیبارٹری کی رپورٹ کے مطابق 2023میں خریدی گئی مجموعی طورپر 77ہزار 762 میٹرک ٹن گندم ناقابل استعمال ہوگئی ہے ۔ دوسری جانب ذرائع محکمہ فوڈ کے مطابق گندم خیبر پختونخوا کے01 گوداموں میں پڑی مزید خراب ہورہی ہے جبکہ فلورملز مالکان آدھی قیمت پر بھی گندم خریدنے کو تیار نہیں گندم کی شلیف لائف ختم ہوچکی پہلے فلورملز کو فروخت کرنا چاہیے تھا۔خیبرپختونخوا کے گوداموں میں پڑی 10ارب روپے مالیت کی گندم خراب ،انسانوں کے لئے ناقابل استعمال قرار دے دی گئی ۔