پاکستان
عمران خان کی رہائی کیلئے 100 ارب روپے کہاں گئے؟ پی ٹی آئی میں اختلافات بڑھ گئے
اوورسیز پارٹی کارکنان کی طرف سے یہ مطالبہ کیا جا رہا اور سوالات پوچھے جا رہے ہیں کہ عمران خان کی رہائی کے لئے دیئے جانے والی رقم کس کس کو دی جا رہی ہے

لاہور(کھوج نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی رہائی کے لئے 100 ارب کا ملنے والا چندہ کہاں گیا ؟ پی ٹی آئی پارٹی کے اندر پڑنے والے اختلافات میں شدت آگئی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی رہائی کے لئے 100 ارب کا ملنے والا چندہ کہاں ہے اس حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کے اعلیٰ عہدیدار ایک دوسرے پر الزامات لگا رہے ہیں جبکہ سابق وزیراعظم کی لیگل ٹیم کو اس کا ذمہ دٹھہرایا جا رہا ہے کہ انہوں نے ان پیسوں میں خردبرد کی ہے ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ اوورسیز پارٹی کارکنان کی طرف سے یہ مطالبہ کیا جا رہا اور سوالات پوچھے جا رہے ہیں کہ عمران خان کی رہائی کے لئے دیئے جانے والی رقم کس کس کو دی جا رہی ہے یہ سبہ کچھ سلمان اکرم راجہ کو سوشل میڈیا پر ٹیگ کر کے پوچھا جارہا ہے۔