پاکستان
پی ٹی آئی دور میں مالی بے ضابطگی ،کتنے کی کرپشن ہوئی رپورٹ میں انکشاف
پی ٹی آئی دور میں مالی بے ضابطگی کا ریکارڈ غائب، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں ریکارڈ گم ہونے کی تحقیقات کرنے کی ہدایت کردی ہے

لاہور ( کھوج نیوز )پی ٹی آئی دور میں مالی بے ضابطگی کا ریکارڈ غائب کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔اس حوالے سے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں ریکارڈ گم ہونے کی تحقیقات کرنے کی ہدایت کردی ہے۔رپورٹ کے مطابق میٹرو کارپوریشن لاہور کے 121 ملین روپے کی اسٹریٹ لائٹس بغیر ٹینڈر خریدی گئیں، خریداری کا ریکارڈ آڈٹ ڈیپارٹمنٹ کو پیش ہی نہیں کیا گیا۔رپورٹ کے مطابق اسٹریٹ لائٹس نصب کرنے کا منصوبہ ریکارڈ رجسٹر پر اندارج بھی نہیں کیا گیا۔
اس حوالے سے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ میٹرو کارپوریشن لاہور نے مالی سال 20-2019 میں غیر قانونی طور پر خریداری کی۔



