پاکستان

2024ء میں دہشتگردوں کیخلاف کتنے کامیاب آپریشنز کیے اور کتنے خوارج کو جہنم واصل کیا گیا ؟

سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے سال 2024 میں دہشتگردوں کے خلاف 59 ہزار سے زائد کامیاب آپریشنز کیے جبکہ 925دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا گیا

اسلام آباد(کھوج نیوز) سال2024ء میں سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے دہشتگردوں کیخلاف کتنے کامیاب آپریشنز کیے اور کتنے خوارج کو جہنم واصل کیا گیا؟ رپورٹ آگئی۔

تفصیلات کے مطابق ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سال 2024ء میں خوارج اور دہشتگردوں کے لئے ریاست پاکستان کی واضح پالیسی کی بدولت سکیورٹی فورسزاور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے رواں سال آپریشنز میں اہم کامیابیاں حاصل کیں۔ سال2024ء کے دوران مجموعی طور پر سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف 59,775 مختلف نوعیت کے کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کئے۔

کامیاب آپریشنز کے دوران 925 دہشتگردوں بشمول خوارج کوہلاک کیا گیا جبکہ سینکڑوں گرفتار کئے گئے۔ دہشتگردی کے ناسور سے نمٹنے کے لئے روزانہ کی بنیاد پر169سے زائد آپریشنز افواجِ پاکستان، انٹیلی جنس، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے انجام دے رہے ہیں۔ رواں سال آپریشنز کے دوران73 انتہائی مطلوب دہشتگردوں کی ہلاکتیں ہوئیں۔ ہلاک دہشتگردوں میں فدا الرحمن عرف لعل ، ژوب ڈویژن ، علی رحمان عرف طحہ سواتی اور ابو یحیی بھی شامل ہیں۔ ریاستی اداروں کی بہترین حکمت عملی کے باعث 14 مطلوب دہشتگردوں نے ہتھیار ڈال کر خود کو قومی دھارے میں شامل کیا۔ سکیورٹی فورسز کی کامیاب حکمت عملی کے باعث 2خودکش بمباروں کو گرفتار کر کے ملک کو بڑی تباہی سے بچایا گیا۔ آرمی چیف دہشتگردوں ، خوارج اور ان کے سہولت کاروں کے بارے میں واضح اور دو ٹوک موقف رکھتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button