فضل الرحمن سے ایرانی سفیر کی ملاقات، صحتیابی کیلئے دعا اور مختلف امور پر تبادلہ خیال
فلسطین کی حمایت پر جے یو آئی کی کاوشوں، غزہ یکجہتی مظاہروں پرسلام پیش کرتاہوں، بالخصوص آپ جیسے مدبر سیاسی رہنما سے صلاح مشورہ ضروری سمجھتا ہوں

اسلام آباد(کھوج نیوز) جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے پاکستان میں تعیناتی ایرانی سفیر کی ملاقات، صحت یابی کے لئے دعا اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایرانی سفیر وفد کے ہمراہ مولانا فضل الرحمان کی رہائش پہنچے اور ملاقات کی۔ ایرانی سفیرنے مولانا فضل الرحمان کی صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ملاقات میں ایران پاکستان تعلقات، علاقائی صورتحال ، غزہ میں جاری ناجائز صہیونی ریاست کی جارحیت پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر ایرانی سفیر کا کہنا تھاکہ فلسطین کی حمایت پر جے یو آئی کی کاوشوں، غزہ یکجہتی مظاہروں پرسلام پیش کرتاہوں، بالخصوص آپ جیسے مدبر سیاسی رہنما سے صلاح مشورہ ضروری سمجھتا ہوں۔ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھاکہ عالم اسلام فلسطینیوں کی حمایت میں مضبوط آواز بلند کرے، پاکستان، ایران، ترکیہ، سعودی عرب، ملائیشیا دفاع غزہ اوراسرائیل کیخلاف ٹھوس اقدامات اٹھائیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے عوام کے ساتھ مل کرپاکستان میں اسرائیل کوتسلیم کرنے کی سازش دفن کردی۔