پاکستان

دھرنے کب ختم ہوں گے؟ مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ نے بڑا اعلان کر دیا

جب کانوائے پر حملہ ہوا تو اہلسنت نے ہمارے 35 لوگوں کی جان بچائی، دونوں طرف کے کچھ دہشتگرد ہیں جو قتل و غارت کرتے ہیں ان کے خلاف فوجی آپریشن ہونا چاہیے

اسلام آباد(کھوج نیوز) کرم کا راستہ کب کھولا جائے گا اور دھرنے کب ختم ہوں گے؟ اس حوالے سے مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس نے بڑا اعلان کر دیاہے۔

تفصیلات کے مطابق مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ و سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس کا کہنا تھاکہ کے پی کے حکومت نے اب تک کوئی تعاون نہیں کیا، پاراچنارکے راستے بند ہونا صوبائی حکومت کے ناکام ہونے کی دلیل ہے اور وزیر اعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈاپور جوابدہ ہیں۔ انہوں نے کہاکہ عمائدین نے اپنی ذمہ داری پوری کردی، امید ہے کہ معاہدے پر عمل درآمد ہوگا، بہت خونریزی ہوچکی اب سب امن چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھاکہ راستہ کھلے گا تو ہم بھی دھرنے ختم کردیں گے، سردی میں بیٹھنے کا شوق نہیں، ہمارے دھرنے کسی پارٹی کیخلاف نہیں ہیں۔ علامہ راجہ ناصر عباس کا کہنا تھاکہ جب کانوائے پر حملہ ہوا تو اسی جگہ اہلسنت نے ہمارے 35 لوگوں کی جان بچائی، پناہ دی، دونوں طرف کے کچھ دہشتگرد ہیں جو قتل و غارت کرتے ہیں ان کے خلاف فوجی آپریشن ہونا چاہیے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button