پاکستان
عمران خان کا ملٹری ٹرائل لازمی ،کون وعدہ معاف گواہ بننے کو تیار،بڑا نام سامنے آگیا
عمران خان کے بھانجے احسان نیازی عمران خان کے خلاف وعدہ معاف گواہ بننے کو تیار

لاہور (کھوج نیوز)سانحہ نو مئی کو لاہور جناح ہاؤس، پی اے ایف بیس میانوالی اور دیگر فو جی تنصیبات کو نشانہ بنا یا گیا تھا۔ جو تحریک انصاف کے ورکرز کی جانب سے عمران خان کی گرفتاری کے ردعمل میں ہوا تھا۔اس میں پاکستان تحریک انصاف کے ورکرزاور سیاسی قائدین کے خلاف عدالتی کارروائیاں جاری ہیں۔اسی اثنا ء میں گزشتہ ہفتے ملٹری کورٹس کی جانب سے 60ملزمان کو سزائیں سنائیں گئیں تھیں ۔انہیں ملزمان میں عمران خان کے بھانجے احسان خان نیازی بھی شامل ہیں اور ان کو دس سال قید با مشقت سزا سنائی گئی تھی۔ذرائع کے مطابق عمران خان کے بھانجے احسان نیازی عمران خان کے خلاف وعدہ معاف گواہ بننے جا رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق عمران خان کا اب ملٹری ٹرائل ہونے جا رہے ہے ۔ اس کام میں قانونی پیش رفت ہو رہی ہے جو کہ جلد ممکن ہے۔