پاکستان
آئینی بینچ کون کون سے مقدمات کی شنوائی کرے گا؟ ”کھوج نیوز” تفصیل سامنے لے آیا
مخصوص نشستیں، 26ویں آئینی ترامیم، فوجی عدالتوں میں ٹرائل کیخلاف انٹرا کورٹ اپیلیں اور عمران خان کی 8فروری کے انتخابات میں دھاندلی کے حوالے سے درخواست پر سماعت کرے گا

لاہور(کھوج نیوز) سپریم کورٹ کا 7رکنی آئینی بینچ کون کون سے مقدمات کی شنوائی کرے گا؟ ”کھوج نیوز” تمام تر تفصیلات سامنے لے آیا ہے جس کے بعد سب حیران رہ گئے ہیں۔
کھوج نیوز ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کے 7رکنی آئینی بینچ نہ صرف سویلینز کے فوجی عدالتو ںمیں ٹرائل کیخلاف انٹرا کورٹ اپیلیں اور عمران خان کی 8فروری کے انتخابات میں دھاندلی کے حوالے سے سماعت کرے گا بلکہ مخصوص نشستوں اور 26ویں آئینی ترمیم پر بھی سماعت کرے گا۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ سپریم کورٹ کے 7رکنی آئینی بینچ نے پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کی 8فروری کے انتخابات میں دھاندلی کے حوالے سے آئینی درخواست 7جنوری سماعت کیلئے مقرر کر دی ہے۔