پاکستان

وزیربلدیات پنجاب کی زیرصدرات اہم اجلاس

صفائی کی معیاری سہولیات فراہم کرنا وزیر اعلی مریم نواز کا ویژن ہے

لاہور(کھوج نیوز )وزیر بلدیات ذیشان رفیق کی زیر صدرات ستھرا پنجاب کنٹرول روم میں اجلاس ہوا۔اس اجلاس میں سیکرٹری بلدیات شکیل احمد اور ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کے سی ای اوز نے بھی شرکت کی۔اس اجلاس میں سی ای اوز نے اب تک کی کارکردگی اور شکایات کے ازالے پر پریذینٹیشن دی۔وزیر بلدیات نے درکار ہیومن ریسورس کی بھرتی کیلئے ہدایات جاری کیں۔

وزیر بلدیات نے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ کنٹر یکٹرز کی موبلائزیشن اور مشینری کی دستیابی کو فوری طور پر یقینی بنایا جائے۔کنٹر یکٹرز 3 ماہ میں مشینری اور انسانی وسائل کے چیلنجز ٹھیک کر لیں،اور باقاعدگی سے ڈیٹا صوبائی کنٹرول روم کو بھجوایا جائے۔انھوں نے مزید کہا کہ صفائی کی معیاری سہولیات فراہم کرنا وزیراعلی مریم نواز کا ویژن ہے۔ ان نے کہا کہ وزیراعلی کے اہداف میں کوئی ابہام نہیں اور یہ اہداف ہر صورت میں حاصل کرنے ہیں اور عوامی شکایات پر فوری عمل کیا جائے۔وزیر بلدیات نے مزید ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ کمرشل ایریاز میں صفائی کیلئے سیکنڈ شفٹ شروع کریں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button