پاکستان

یحییٰ آفریدی چیف جسٹس بننے سے پہلے مشاورت کیلئے کس کے پاس گئے تھے؟

یحییٰ آفریدی چیف جسٹس بننے سے پہلے مشاورت کیلئے جسٹس منصور علی شاہ کے پاس گئے تھے، مجھے کوئی اعتراض نہیں ، اللہ جب چاہیے گا میں بھی بن جائوں گا: منصور علی شاہ کا جواب

اسلام آباد(کھوج نیوز) چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی چیف جسٹس بننے سے پہلے مشاورت کے لئے کس کے پاس گئے تھے؟ اس حوالے سے نام اور تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی چیف جسٹس بننے سے پہلے مشاور ت کے لئے سپریم کورٹ کے جسٹس منصور علی شاہ کے پاس گئے تھے ۔ چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی نے جسٹس منصور علی شاہ سے ملاقات کے دوران پوچھا تھا کہ مجھے چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے کیلئے منتخب کیا جا رہا ہے آپ کو کوئی اعتراض تو نہیں جس پر جسٹس منصور علی شاہ نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ مجھے کوئی اعتراض نہیں اور اللہ جب چاہیے گا میں بھی بن جائوں گا ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button