پاکستان

تحریک انصاف نے حکومت سے کیا مطالبات کیے؟عمرایوب نے بتا دیا

بانی پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی سمیت دیگر اسیروں کو رہا کیا جائے

اسلام آباد(کھوج نیوز )قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا ہے کہ حکومت سے مذاکرات کے بارے میں ان کا واضح بیانیہ ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی سمیت دیگر اسیروں کو رہا کیا جائے۔

اسلام آباد کی ضلعی عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب کا موقف تھا کہ مذاکرات کے بارے میں گزشتہ روز ان کا بہت واضح بیانیہ تھا۔عمران خان، شاہ محمود قریشی اور دیگر اسیران کی رہائی ہمارا پوائنٹ ہے، دوسرے نمبر پر 9 مئی اور 26 نومبر کے ضمن میں کمیشن کے قیام کا مطالبہ ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومتی ٹیم کو بتایا ہے اور یہ بھی کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ہماری ملاقات ہونی چاہیے، حکومت نے بانی پی ٹی آئی کو غیر قانونی طور پر جیل میں رکھا ہوا ہے۔ہم شروع سے کہہ رہے ہیں کہ قانون کے مطابق کام نہیں ہوگا تو پھر سرمایہ کاری نہیں ہوگی اور لاقانونیت ہوگی۔ اناج غائب ہوگیا ہے، سردیوں میں لوڈشیڈنگ ہورہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button