پاکستان
8سال بعد پاکستان میں انتہائی اہم دورہ ، کس ملک کے صدر کی پاکستان آمد
آٹھ سال بعد انڈونیشیا کے صدر پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں

اسلام آباد ( کھوج نیوز) پاکستان میں معیشت بہتری کی طرف گامزن ہے ۔ اس اثنا ء میں پاکستان کے وزیر اعظم کی جانب سے اس کے لیے مزید اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔پاکستان کے وزیر اعظم نے انڈونیشیا کے صدر کو پاکستان آنے کی دعوت دی جو کہ انڈونیشیا کے صدر (سوبیانتو)نے قبول کر دی ہے۔ انڈونیشیا کے صدر کا یہ دورہ پاکستان میں 8سال بعد ہو رہا ہے ۔اس سے پہلے ان نے یہ دورہ 2018میں کیا تھا ۔ذرائع کی جانب سے یہ کہا گیا ہے کہ اس دورے کا مقصد دونوں ممالک میں تجارتی تعلقا ت بڑھانے کے لیے غور کرنا ہے۔



