یو اے ای ایمنسٹی سکیم 2024ئ’ کتنے افراد نے درخواستیں جمع کروائیں؟ اعدادو شمار سامنے آگئے
2024ء میں یو اے ای حکام کی طرف سے شروع کی جانے والی ایمنسٹی سکیم سے 2لاکھ 36ہزار افراد نے ابھی تک درخواستیں جمع کروائی ہیں

اسلام آباد(کھوج نیوز) متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی طرف سے شروع کی جانیوالی ایمنسٹی سکیم 2024ء میں کتنے افراد نے درخواستیں جمع کروائیں؟ اعدادو شمار سامنے آگئے۔
تفصیلات کے مطابق یو اے ای حکام کی جانب سے شروع کی گئی ویزا ایمنسٹی اسکیم میں31 دسمبر 2024 تک توسیع کی گئی تھی جبکہ اس سکیم کا آغاز یکم ستمبر 2024ء سے ہوا اور اس کی آخری تاریخ 31اکتوبر تھی ۔ بتایا گیا ہے کہ اس سکیم کے شروع ہونے سے لیکر یکم جنوری 2025ء تک 2لاکھ 36ہزار افراد نے درخواستیں جمع کروا دی ہیں۔
واضح رہے کہ یو اے ای کی طرف سے پہلی غیر قانون ایمنسٹی سکیم 2003، دوسری 2007ئ، تیسری 2013ئ، چوتھی 2018ء میں جبکہ پانچویں اب 2024ء میں شروع کی گئی تھی ۔ یہ سکیم غیر قانونی تارکین وطن کو لیگلائز کرنے کے لئے یا جنہوں نے واپس جانا ہوتا ہے جن کے ویزے ایکسپائر ہو چکے ہوتے ہیں۔ 2003ء میں جو ایمنسٹی سکیم شروع کی گئی تھی اس میں تین لاکھ سے زائد لوگ مستفید ہوئے تھے جنہوں میں کچھ واپس چلے گئے اور کچھ لوگوں نے خود کووہاں پر لیگلائز کر لیا تھا۔ اسی طرح 2007ء میں اس سکیم سے 2لاکھ 78ہزار لوگ مستفید ہوئے تھے ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ 2013ء میں لانچ کی گئی سکیم سے 61ہزار لوگ، 2018ء میں شروع کی گئی ایمنسٹی سکیم سے ایک لاکھ 5ہزار لوگ مستفید ہوئے تھے جبکہ 2024ء میں یو اے ای حکام کی طرف سے شروع کی جانے والی ایمنسٹی سکیم سے 2لاکھ 36ہزار افراد نے ابھی تک درخواستیں جمع کروائی ہیں۔