پاکستان

پاکستانیوں نے عمرہ کرنے کا ریکارڈ بنا ڈالا، تین ماہ میں کتنے لاکھ مسلم عمرہ کی ادائیگی کیلئے گئے؟ رپورٹ آگئی

ھجری سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران پاکستان سے 2 لاکھ 87 ہزار 793 عمرہ زائر مدینہ منورہ آچکے ہیں جو تعداد کے حوالے سے دوسرے نمبر پر ہیں

اسلام آباد(کھوج نیوز) پاکستانیوں نے عمرہ کرنے کا نیا اور انوکھا ریکارڈ بنا ڈالا ہے؟ پچھلے تین ماہ کے دوران کتنے لاکھ مسلم عمرہ کی ادائیگی کے لئے سعودی عرب گئے؟ چونکا دینے والے اعدادو شمار سامنے آگئے۔

تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل میڈیا نے بتایا ہے کہ پہلی سہ ماہی کے دوران بری، بحری اور فضائی راستوں سے مدینہ منورہ آنے والے زائرین کی تعداد 14 لاکھ 86 ہزار880 تک پہنچ چکی ہے۔ ان میں سے 3 لاکھ 78 ہزار880 زائرین سنیچر 22 اکتوبر تک مدینہ منورہ میں موجود تھے۔

حج وعمرہ انتظامیہ برائے امور زیارت نے بتایا کہ موجودہ عمرہ سیزن کے دوران سب سے زیادہ آنے والے عمرہ زائرین کا تعلق انڈونیشیا سے ہے۔ ان کی تعداد 4 لاکھ 49 ہزار696 ریکارڈ کی گئی۔ پاکستان سے 2 لاکھ 87 ہزار 793، انڈیا سے ایک لاکھ 79 ہزار 52، عراق سے ایک لاکھ 22 ہزار557 جبکہ بنگلہ دیش سے 76 ہزار940 عمرہ زائرین آچکے ہیں۔ انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق سہ ماہی کے دوران یومیہ کے لحاظ سے چار لاکھ 44 ہزار زائر مسجد نبوی کی زیارت کے لیے پہنچے۔ زائرین کی کل تعداد 40 ملین تک پہنچ چکی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button