پاکستان
عمران خان کس کی محبت میں ننگے پاؤں بھاگے؟جمائما ، ریحام خان یا بشری بی بی؟ تفصیل سامنے آگئی
عمران خان اپنی دوسری اہلیہ ریحام خان کی محبت میں اس قدر مبتلا ہو گے تھے کہ وہ ان کا انٹر ویو کروانے کے لیے اینکر کے پیچھے ننگے پاؤں بھاگے تھے

لاہور(کھوج نیوز )سینئر اینکر پرسن کامران شاہد نے بتا یا کہ ایک دفعہ میں عمران خان کا انٹر ویو کرنے بنی گالہ گیا تھا جب میں انٹر ویو کر کے باہر آیا تو عمران خان میرے پیچھے ننگے پاؤں بھاگتے ہوئے آئے ، جب میں نے عمران خان کو اس حال میں دیکھا تو مجھے بڑی حیرانگی ہوئی کیونکہ عمران خان کے گھر کوئی آجائے تو اس کو پانی تک نہیں پوچھتے ۔ کامران شاہد کا کہنا تھا کہ جب میں نے عمران خان سے وجہ پو چھی تو انھوں نے جواب دیا کہ تم ریحام خان سے ملے بغیر ہی واپس جا رہے ہو ۔
سینئر صحافی کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اورریحام خان کی نئی نئی شادی ہوئی تھی اور وہ اپنی اہلیہ کی محبت میں گرفتار تھے جس پر سابق وزیر اعظم نے مجھے کہا کہ ریحام خان آپ سے ملنا چاہتی ہیں ۔