پاکستان
عمران خان کی قسمت کافیصلہ پھرملتوی، اگلی تاریخ سامنے آگئی
احتساب عدالت اسلام آباد نے 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس کا فیصلہ 13 جنوری تک موخر کر دیا

اسلام آباد(کھوج نیوز )عمران خان کے خلاف 190ملین پاؤنڈ اسکینڈل کا کیس گز شتہ ایک سال سے چل رہا تھا ۔اس کا جیل ٹرائل اب مکمل ہو چکا ہے۔اس کیس کا فیصلہ احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے 18 دسمبر کو محفوظ کیا تھا، پہلے 23 دسمبر کو کیس کا فیصلہ سنائے جانے کی تاریخ مقرر کی گئی تھی تاہم عدالت نے فیصلہ سنائے جانے کی تاریخ ملتوی کرکے 6 جنوری مقرر کی تھی، اب کیس کا فیصلہ سنانے کی تاریخ 13 جنوری مقرر کی گئی ہے۔عدالتی عملے نے نیب پراسیکیوٹر اور پی ٹی آئی وکلا کو بھی فیصلے کی نئی تاریخ سے آگاہ کر دیا ہے۔