پاکستان

عمران خان کی رہائی کے متعلق اعجاز الحق کا بیان، اسد اللہ خان کی چڑھائی، بڑا راز فاش کر دیا

اعجاز الحق مر رہا تھا خان کا ٹکٹ لینے کے لیے اور منتیں کر رہا تھا کہ مجھے پورے پینل کی ٹکٹس دیں آج خان کے خلاف بھونک رہا ہے کہ خان کی رہائی ممکن نہیں: اسد اللہ خان

اسلام آباد(کھوج نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی رہائی کے متعلق اعجاز الحق کے بیان پر اسد اللہ خان نے چڑھائی کر دی اور ان کے متعلق بڑا راز فاش کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسد اللہ خان کا کہنا تھا کہ اعجاز الحق کون ہوتے ہیں یہ کہنے والے کے عمران خان کی فوری رہائی ممکن نہیں،یہ وہ شخص ہے جو ڈیڑھ سال تک عمران خان کی منتیں کرتا رہا کہ بہاولپور میں مجھے اور میرے پینل کو ٹکٹ دیئے جائے کیوں کہ تب عمران خان کا ٹکٹ جیت کی نشانی تھی،یہ اب فارم 47 پر جیتے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اعجاز الحق کو فارم 47 پر جتوایا گیا ہے یہ شخص تیسرے نمبر پر آیا اور شوکت بسرا کو ہرا دیا گیا۔ اعجاز الحق مر رہا تھا خان کا ٹکٹ لینے کے لیے اور منتیں کر رہا تھا کہ مجھے پورے پینل کی ٹکٹس دیں آج خان کے خلاف بھونک رہا ہے کہ خان کی رہائی ممکن نہیں۔ ایگزیکٹو آرڈر سے رہائی کون مانگ رہا ہے بس اتنا کہا گیا کہ عدالت پر دباؤ مت ڈالیں اور انصاف کرنے دیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button