پاکستان

سعودی عرب سمیت چار ممالک سے 63پاکستانیوں کو بے دخل کیوں کیا گیا؟ وجہ سامنے آگئی

سعودی عرب سے 10، متحدہ عرب امارات سے 4، ملائیشیا سے 16اور عراق سے 11 پاکستانیوں کو بے دخل کر کے وطن واپس بھیج دیا گیا ہے: ایئرپورٹ ذرائع

اسلام آباد(کھوج نیوز) سعودی عرب سمیت چار ممالک سے 63پاکستانیوں کو بے دخل کیوں کیا گیا؟ اس حوالے سے وجہ سامنے آنے کے بعد سب کے سب حیران رہ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ائیرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، ملائیشیا اور عراق سے 24 گھنٹوں میں 63 پاکستانیوں کو بے دخل کیا گیا ہے، سعودی عرب سے بلیک لسٹ ہونے پر 4 بھکاری یا ہاروب ہونے پر 15 اور زائد المیعاد قیام پر 10 پاکستانیوں کو بے دخل کیا گیا۔

بتایا گیا ہے کہ ممنوعہ تارکینِ وطن ہونے پر ملائیشیا سے 16 پاکستانیوں کو بے دخل کیا گیا، غیر قانونی داخلے و زائد المیعاد قیام پر عراق سے 11 پاکستانیوں کو ایمرجنسی پاسپورٹ پر پاکستان بھیجا گیا، متحدہ عرب امارات سے 4 پاکستانیوں کو بے دخل کرکے پاکستان بھیجا گیا، پاکستانی حکام نے واپس آنے والے ان افراد کو کراچی پہنچنے پر قانونی کارروائی کے بعد گھروں کو روانہ کردیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button