پاکستان
فیض حمید کیس، جنرل باجوہ نے عدالت میں پیش ہونے کافیصلہ کرلیا
سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ نے فیض حمید کے کیس میں عدالت میں پیش ہونے کا فیصلہ کرلیا ، انہوں نے یہ فیصلہ قریبی دوستوں سے باہمی مشاورت کے بعد کیا

اسلام آباد(کھوج نیوز) جنرل فیض حمید کیس میں سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے عدالت میں پیش ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے ؟ اس حوالے سے تمام تر تفصیلات منظر عام پر آگئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کے کیس میں سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو اگر عدالت میں طلب کیا گیا تو وہ عدالت میں ضرورت پیش ہوں گے کیونکہ قانوناً وہ پیش ہونے کے پابند ہیں۔ واضح رہے کہ جنرل فیض حمید کے وکیل میاں علی اشفاق کا کہنا تھاکہ میں شاید ہی کسی میڈیا والے سے رابطے میں ہوں’ یہ لوگ اپنے تئیں گواہوں کی فہرستیں تخلیق کر رہے ہیں۔ تمام باتیں کیس کی کارروائی اور استغاثہ کے گواہان پر منحصر ہیں، کسی بھی ریٹائرڈ یا حاضر سروس گواہ کو بلانے کا فیصلہ بعد میں ہوگا۔