پاکستان

یورپی طرز پر اسلامی نیٹو بنانے کی تجویز’ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کام کا آغاز کر دیا

دہشت گردی اور دیگر چیلنجز سے نمٹنے کے لیے 30 سے زائد مسلم ممالک نیٹو کی طرز پر تنظیم بنانے کی تیاری کر رہے ہیں' اس تنظیم کا نام اسلامی نیٹورکھا جا سکتا ہے

اسلام آباد(کھوج نیوز) دنیا بھر کے تمام مسلم ممالک کو ملا کر یورپی طرز پر اسلامی نیٹو بنانے کی تجویز دی گئی ہے جس پر وزیراعظم پاکستان نے کام کا آغاز کر دیا ہے جس پر عملدرآمد تیزی سے جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم میاں شہبازشریف کو اسلامی نیٹو بنانے کی تجویز دی گئی ہے جس پر انہوں نے اس پر کام شروع کر دیا ہے اور پاکستان کی جانب سے دوسروں مسلم ممالک کو اس میں شمولیت کے لئے دعوت بھی دی جائے گی۔ اسلامی نیٹو بنانے کے لئے ایشیا اور افریقہ کے 30 ممالک اس میں شامل ہو سکتے ہیں’ اس گروپ کے بنیادی ارکان سعودی عرب، پاکستان، ترکی، مصر، متحدہ عرب امارات، اردن، بحرین، بنگلہ دیش، افغانستان اور ملائیشیا ہوں گے۔ اس اسلامی نیٹو کی حمایت کرنے والے کئی شراکت دار ممالک بھی ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ انڈونیشیا، ایران، عراق، عمان، قطر، کویت، مراکش، الجزائر، تیونس اور لیبیا اسلامی نیٹو کے شراکت دار بن سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ آذربائیجان، قازقستان، ازبکستان، ترکمانستان اور برونائی نے ایسوسی ایٹ ممبر کے طور پر اس میں شمولیت کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق نیٹو جیسی تنظیم کے قیام کا مقصد یہ ہے کہ یہ مسلم ممالک مل کر انسداد دہشت گردی آپریشن کریں گے۔ وہ اپنی اپنی فوجوں کو جدید بنانے میں ایک دوسرے کی مدد کریں گے۔ اپنے رکن ممالک کے اندرونی استحکام کے لیے بیرونی مشکلات کا مقابلہ کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button