پاکستان
پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں اختلافات ، حکومتی اتحاد چھو ڑنے کا عندیہ
پاکستان پیپلزپارٹی کی قیادت نے پارٹی رہنماؤں کو حکومتی پالیسیوں پر کھل کر تنقید کر نے کا فیصلہ کر دیا ہے اور اس بارے میں ان کو گائیڈ لائنز بھی جاری کر دی گئی ہیں

اسلام آباد(کھوج نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے درمیان جنگ مزید شدت اختیار کر رہی ہے۔گز شتہ روز پیپلز پارٹی کی شازیہ مری نے حکومت کو دھمکی دی تھی کہ و فاقی حکومت ہماری حما یت پر کھڑی ہے ۔ان کا کہنا تھا حکومت ہم سے کسی بھی فیصلے میں مشاورت نہیں کر رہی۔ لیکن تاہم اب ذرائع سے تفصیلات سامنے آرہی ہیں کہ پاکستان پیپلزپارٹی کی قیادت نے پارٹی رہنماؤں کو حکومتی پالیسیوں پر کھل کر تنقید کر نے کا فیصلہ کر دیا ہے اور اس بارے میں ان کو ہدایات بھی جاری کر دی ہیں۔
پیپلزپارٹی قیادت نے پارٹی رہنماوں کو گائیڈ لائنز دیتے ہوئے وفاق اور پنجاب میں حکومت کی غلط پالیسیوں پر کھل کر تنقید کرنے کا کہا ہے۔