عمران خان کے خلاف 190 ملین پائونڈ کے کیس کا فیصلہ کیوں نہیں سنایا گیا؟ حتمی فیصلہ کب سنایا جائے گا؟ کھوج نیوز حقائق سامنے لے آیا
جب تک اسلام آباد ہائی کورٹ کی ہیت تبدیل نہیں ہو گی تب تک 190 ملین پائونڈ کے کیس کا فیصلہ نہیں سنایا جائے گا

اسلام آباد (کھوج نیوز) بانی پی ٹی آئی کے خلاف 190 ملین پائونڈ کیس کا فیصلہ کیوں نہیں سنایا گیا، اس کا فیصلہ کب سنایا جائے گا؟ کھوج نیوز حقائق سامنے لے آیا۔
کھوج نیوز ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران کے خلاف 190 ملین پائونڈ کیس کا فیصلہ اس لیے نہیں سنایا گیا کیونکہ اسلام آباد ہائی کورٹ کی ہیت تبدیل نہیں ہوئی۔ جب تک اسلام آباد ہائی کورٹ کی ہیت تبدیل نہیں ہوتی کیس کا فیصلہ نہیں آئے گا کیونکہ عمران خان کو پہلے بھی اسلام آباد ہائی کورٹ سے کافی کیسوں میں ریلیف مل چکا ہے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ جوڈیشری حکومت کہ ہاتھ میں ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کی ہیت کو تبدیل کرنے کے لیے 17 جنوری کو جوڈیشل کمیشن کا اجلاس بلایا گیا اس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے نئے ججز کی تعیناتی کا فیصلہ کیا جائے پھر اس کے بعد عمران خان کے 190 میں پائونڈ کے کیس کا فیصلہ سنایا جائے گا۔