پاکستان

نوازشریف کا بڑا کارنامہ، ٹرمپ سے رابطہ، ساری گیم ہی پلٹ گئی

نوازشریف کی ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلفونک گفتگو کی تصدیق امریکی سفارتخانہ کے اہم رکن نے بھی کر دی، ٹرمپ نے شہباز گورنمنٹ کیساتھ مل کر کام کرنے کا عندیہ بھی دیدیا

اسلام آباد(کھوج نیوز) مسلم لیگ ن کے صدر و سابق وزیراعظم میاں نوازشریف نے بڑا کارنامہ سرانجام دے دیا، نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے رابطہ کرکے ساری گیم ہی پلٹ ڈالی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر و سابق وزیراعظم میاں نوازشریف نے امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے جس کا انکشاف امریکی سفارتخانہ کے اہم رکن نے بھی تصدیق کی ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ میاں نوازشریف اور امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ درمیان ہونے والی گفتگو کے بعد امریکہ کی جانب سے عمران خان کی رہائی کے لئے ڈالے جانے والے دبائو میں ناصرف کمی آئے گی بلکہ وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف اور ٹرمپ مستقبل میں مل کر کام کریں گے ۔ واضح رہے کہ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ہونیوالی گفتگو کی تصدیق مشاہد حسین نے بھی کی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button