پاکستان

پولیو کے خلاف جنگ، افغانستان نے پاکستان کو پیچھے چھوڑ دیا’ عالمی رپورٹ میں انکشاف

افغانستان میں سال 2024ء میں پولیو کے 25 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ دوسری جانب پاکستان میں 68 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں: جی پی ای آئی کی رپورٹ

اسلام آباد(کھوج نیوز) پولیو کے خلاف جنگ میں افغانستان نے پاکستان کو پیچھے چھوڑ دیا ہے’ گلوبل پولیو ایریڈیکیشن انیشٹیو کی رپورٹ میں انکشاف ہونے پر ملکی سیاستدان چونک کر رہ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق دنیا میں صرف دو ہی ممالک افغانستان اور پاکستان ہیں جہاں پولیو کے کیسز اب تک ریکارڈ ہورہے ہیں لیکن افغانستان کی صورتحال پاکستان کے مقابلے میں زیادہ بہتر دکھائی دیتی ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق افغانستان میں سال 2024ء میں پولیو کے 25 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ دوسری جانب پاکستان میں 68 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

گلوبل پولیو ایریڈیکیشن انیشیٹو (جی پی ای آئی) کی ایک دستاویز ظاہر کرتی ہے کہ 26 دسمبر 2024ء تک پاکستان میں 67 پولیو کیسز ریکارڈ ہوئے ہیں جبکہ افغانستان میں 25 کیسز سامنے آئے۔ پاکستان کے پولیو پروگرام کے ایک سینئر اہلکار کا کہنا تھا کہ پاکستان حقائق پر مبنی رپورٹس شیئر کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے اور افغانستان کے مقابلے میں پاکستان کا رپورٹنگ سسٹم بہت بہتر ہے جس کی وجہ سے اس بات کا قوی امکان ہے کہ افغانستان میں متعدد کیسز کی اطلاع نہیں دی جا سکتی.۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button