پاکستان
شہباز شریف کے وسوسوں میں کتنی سچائی؟ عاصمہ شیرازی نے نیا پینڈورا باکس کھول دیا
شہباز شریف جب کہتے ہیں کہ میرے دل میں وسوسے آ رہے ہیں تو یہ خوامخواہ کے وسوسے نہیں ہیں ،اسوقت کی حکومت دبا ؤمیں ہے: عاصمہ شیرازی

اسلام آباد(کھوج نیوز) سینئر خاتون صحافی و تجزیہ کار عاصمہ شیرازی نے شہباز شریف کی حکومت کے متعلق ایسا چونکا دینے والا انکشاف کر ڈالا کہ ملک سیاست میں ایک نئی ہلچل مچ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سینئر خاتون صحافی و تجزیہ کار عاصمہ شیرازی کا کہنا تھا کہ وزیرعظم میاں شہباز شریف جب کہتے ہیں کہ میرے دل میں وسوسے آ رہے ہیں تو یہ خوامخواہ کے وسوسے نہیں ہیں ،اسوقت کی حکومت دبا ؤمیں ہے،ان کو لگتا ہے کہ کسی بھی وقت پانسا پلٹ سکتا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کو ابھی بھی بہت سی مشکلات کا سامنا ہے کیونکہ ملک میں بیروز گاری اور مہنگائی میں دن بدن اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔