پاکستان

ملک بھر میں سب سے زیادہ ٹیکس کس شہر نے دیا اور کتنا دیا؟ تفصیل سامنے آگئی

ملک بھر میں ٹیکس وصولیوں میں کراچی 30.7 فیصد کے ساتھ سرفہرست جبکہ لاہور دوسرے اور اسلام آباد تیسرے نمبر پر ہے، لاہورکی 17.09 فیصد وصولیاں ہیں

اسلام آباد(کھوج نیوز) ملک بھر میں سال 2024ء میں سب سے زیادہ ٹیکس کس شہر نے دیا اور کتنا ٹیکس دیا؟ اس حوالے سے تمام تر تفصیلات سامنے آنے کے بعد پنجاب حکومت بھی دنگ رہ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں ٹیکس وصولیوں میں کراچی سرفہرست جبکہ لاہور دوسرے اور اسلام آباد تیسرے نمبر پر ہے۔ رپورٹ کے مطابق انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس، ایکسائز ڈیوٹی اور کسٹم ڈیوٹی کی مد میں 30.7 فیصد وصولیوں کے ساتھ کراچی سر فہرست رہا۔ ادھر فہرست میں لاہور 17.09 فیصد وصولیوں کے ساتھ دوسرے جبکہ اسلام آباد 14.1 فیصد وصولیوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button