پاکستان

عمران خان اکیلے رہ گئے، اپنوں نے بھی ساتھ چھوڑ دیا

اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے آج ملاقات کا دن تھا تاہم کوئی بھی ان سے ملنے نہ آیا' یہاں تک ان کے وکلاء بھی ان سے ملاقات کیلئے نہ پہنچے

راولپنڈی (کھوج نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اکیلے رہ گئے ہیں ، ان کا اپنوں نے بھی ساتھ چھوڑ دیا ہے، آج جیل میں ملاقات والے دن ان سے کوئی بھی ملنے نہیں آیا۔

تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان سے آج ملاقات کا دن تھا تاہم کوئی بھی ان سے ملنے نہ آیا۔ عمران خان سے ملاقات کا دن ہونے کے باوجودکوئی رہنما، وکیل اور فیملی ممبر اڈیالہ جیل میں ملاقات کے لیے نہ پہنچا۔ جیل ذرائع کا دعوی ہے کہ ایسا پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے کوئی ملاقات کے لیے نہ پہنچ سکا۔ مذاکراتی کمیٹی کا کوئی رکن بھی اڈیالہ جیل ملاقات کیلیے نہ پہنچا۔ وکیل فیصل چوہدری کے مطابق مذاکراتی کمیٹی کو ملاقات کی اجازت تاحال نہیں ملی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button